ETV Bharat / state

گجرات: کورونا وائرس نے خوفناک شکل اختیار کی، 10340 نئے معاملے درج

گجرات میں کورونا وائرس نے خوفناک شکل اختیار کرلی ہے، جس سے گجرات کے حالات تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں. کیونکہ گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے اب 10000 سے زائد درج کیے جا رہے ہیں، جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی کافی تیزی سے اضافہ درج کیا جارہا ہے۔

کورونا وائرس نے خوفناک شکل اختیار کی
کورونا وائرس نے خوفناک شکل اختیار کی
author img

By

Published : Apr 19, 2021, 11:01 AM IST

ریاست گجرات میں حکومت کی تشویش میں اس وقت زیادہ اضافہ ہوگیا جب کورونا وائرس نے خوفناک شکل اختیار کرلی۔ جہاں اب روزانہ کی بنیاد پر 10 ہزار سے زیادہ کورونا کیسز سامنے آرہے ہیں۔ جہاں ایک جانب کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں تو دوسری جانب اس کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کچھ حد تک اضافہ ہورہا ہے۔

گجرات: کورونا وائرس نے خوفناک شکل اختیار کی، 10340 نئے معاملے درج
گجرات: کورونا وائرس نے خوفناک شکل اختیار کی، 10340 نئے معاملے درج

ریاست گجرات میں کورونا کی خطرناکی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ریاست میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5000کو تجاوز کر چکی ہے، گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 110 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جس کے سبب کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 5377 ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں وہیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10340 نئے معاملے بھی سامنے آئے ہیں۔

ریاست میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 3 لاکھ 37 ہزار 445 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3981 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے ایکٹیو مریضوں کی جملہ تعداد 61 ہزار 647 ہے، جس میں سے جہاں 329 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، وہیں 61 ہزار 318 افراد کی حالت مستحکم بھی ہوئی ہے۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں 3641، سورت میں 1929، وڈودرا میں 325، گاندھی نگر میں 79، بھاونگر میں 114، بناس کانٹھا میں 112، راجکوٹ میں 683، سریندر نگر میں 92، پاٹن میں 158، امریلی میں 98، جام نگر میں 234، مہسانہ میں 389، جب کہ کچھ میں کورونا وائرس کے 94 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.