ریاست گجرات میں یہ دوسری بار ہے جب ایک دن میں کورونا کے 580 معاملے درج ہوئے ہیں جس کے ساتھ گجرات میں کو رونا مریضوں کی کل تعداد اب 30158 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 6348 کورونا کیسز ایکٹیو ہیں۔
محکمہ صحت گجرات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گجرات میں 18 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں اس کے ساتھ ہی گجرات میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 1772 ہو گئی ہے ۔
گجرات میں درج کل 18 نئے اموات میں سے 8 احمدآباد، 3 سورت، ، دو ارولی، مہسانہ اور بناس کانٹھا میں ایک ،بھروچ اور ایک پاٹن میں درج کی ہوئی ہے۔
احمدآباد کی حالت کو پہلے سے ہی کورونا وائرس کی وجہ سے خراب ہے لیکن اب گجرات کے دوسرے اضلاع میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے حالات خراب ہوتے نظر آرہے ہیں خاص طور سورت میں نئے معاملے بڑھتے جا رہا ہے۔
احمدآباد میں جہاں 219 نئے معاملہ درج کیے گئے ہیں تو وہیں سورت میں 182 معاملے سامنے آئے ہیں اس کے علاوہ والا وڈودرا میں 45 اور گاندھی نگر میں 14 معاملے درج کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ احمد آباد میں کل معاملوں کی تعداد 20058 ہو گئی ہے جبکہ اموات کی کل تعداد 1398 پر پہنچ گئی ہے۔ سورت میں کل معاملوں کی تعداد 4058 ہے، وڈودرا میں 2074 اور گاندھی نگر 616 کل معاملے درج کیے گئے ہیں، سورت میں اب تک مرنے والوں کی کل تعداد 145 وڈودرا میں 47 اور گاندھی نگر میں 27 ہے۔