محکمہ صحت گجرات کے مطابق گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2509 پر پہنچ گئی ہے۔ وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں 1009 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں اب تک کل 64684 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں جن میں سے 14614 افراد مستحکم حالت میں ہیں۔ جبکہ گجرات میں صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 47561 ہے، گجرات میں کورونا وائرس کے ایکٹیو معاملوں کی کل تعداد 14531 ہے جن میں سے 83 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سور ت میں 198 معاملے سامنے آئے ہے ۔ احمدآباد میں 139، وڈودرا میں 80، گاندھی نگر میں 18، بھاونگر میں 27، بناس کانٹھا میں 10، راج کوٹ میں 70، سریندر نگر میں 13، پاٹن میں 4ا، مریلی میں 20، جام نگر 28، اور مہسانہ میں 26معاملے درج ہوئے ہیں۔