ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے معاملے بہت تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں۔ گجرات میں کورونا سے جان گنوانے والوں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے ایسے میں گجرات میں کورونا وائرس کی کل تعداد 95 ہزار کو تجاوز کر چکی ہے ۔
ریاست میں کورونا کیسز کے ساتھ ساتھ کورونا سے مرنے والوں میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 3022 پر پہنچ گئی ہے۔
گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں ریسات میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1282 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں اب تک کل 96435 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں۔ جبکہ ریاست میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 77782 سے زائد ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران 1025 افراد کو ہوسپیٹل سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 15631معاملے ایکٹیو ہے ان میں سے 79 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 15552 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے 66363 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سور ت میں171 درج کئے گئے ہیں، احمدآباد میں 147، وڈودرا میں 93، گاندھی نگر میں 16، بھاونگر میں 26 ، بناس کانٹھا میں 18، راج کوٹ میں 84 سریندر نگر میں، 21 پاٹن میں 25، امریلی میں 30، جام نگر میں91، مہسانہ میں 29 اور کچھ میں 20معاملے درج ہوئے ہیں۔