ETV Bharat / state

گجرات: کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1204 معاملے درج

author img

By

Published : Aug 22, 2020, 8:30 AM IST

گجرات میں کورونا وائرس کے متاثرین میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ گجرات میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 84 ہزار کو تجاوز کر چکی ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس  کے اب تک کے سب سے زیادہ 1204 معاملے درج

گجرات میں کورونا وائرس کے معاملے بہت تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں۔ گجرات کے کچھ اضلاع میں کورونا کچھ حد تک قابو میں ہے لیکن کچھ اضلاع میں حالات بہت زیادہ خراب ہوتے جا رہے ہیں۔

گجرات میں کورونا وائرس کے متاثرین میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ گجرات میں کورونا وائرس متاثرین کی کل تعداد 84 ہزار کو تجاوز کر چکی ہے۔

گجرات میں کورونا کیسز کے ساتھ ساتھ کورونا سے اموات میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 28سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 2869 پر پہنچ گئی ہے۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1204 نیے معاملے سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں اب تک کل 84466 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 67277 ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1324.افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 14320 معاملے ایکٹیو ہے ان میں سے 89 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 14231 افراد کی حالت مستحکم ہے۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سور ت میں169 احمدآباد میں 156وڈودرا میں 97 گاندھی نگر میں 18 بھاونگر میں 28، بناس کانٹھا میں 23، راج کوٹ میں 60 ، سریندر نگر میں 3، پاٹن میں 15، امریلی میں 29 جام نگر میں 69 اور مہسانہ میں 27، کچھ میں 38معاملے درج ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.