ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا کے 1026 نئے معاملے درج - Gujarat covid 19

گجرات میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گجرات میں کورونا مریضوں کی تعداد پچاس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

گجرات میں کورونا کے 1026 نئے معاملے درج
گجرات میں کورونا کے 1026 نئے معاملے درج
author img

By

Published : Jul 22, 2020, 2:51 PM IST

ریاست گجرات میں کورونا کے 1026 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ یہ ایک دن میں درج ہونے والے اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گجرات میں 34 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق گجرات میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 50465 پر پہنچ گئی ہیں۔ وہیں گجرات میں اب تک کل 2201 لوگوں کی موت کورونا سے ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 744 مریضوں کو ہسپتال سے چھٹی دی گئی ہے۔

اب تک 36403 مریضوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کیا جا چکا ہے

گجرات میں نئے درج ہونے والے معاملے میں سب سے زیادہ سورت میں ہیں ہے ایسے میں سورت کارپوریشن میں سب سے زیادہ 225 معاملے درج کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ احمد آباد کارپوریشن میں 187، سورت گاؤں میں 73، وڈودرا کارپوریشن میں 60، راجکوٹ کارپوریشن میں 45 ، داہود میں 39 بھاونگر کارپوریشن میں 39، ا بناس کانٹھا میں 25 سریندر نگر میں 21، پاٹن میں 20 اور گاندھی نگر میں 19 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ گجرات میں کورونا کے نئے معاملے بہت تیزی سے بڑھ رہےہیں۔ لیکن اسپتال سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔

موجودہ وقت میں گجرات میں 11861 مریض ایکٹیو ہیں جن میں سے 82 افراد وینٹیلیٹر پر ہیں اور 11779مریضوں کی حالت مستحکم ہے وہیں اب تک گجرات میں 36493 مریضوں کو علاج کے بعد چھٹی دی جا چکی ہے گجرات میں اب تک کل 562682 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.