محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے گجرات میں ایک 1020 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اس کے ساتھ ہی گجرات میں کل کورونا مریضوں کی تعداد 51485 تک پہنچ گئی ہے۔
وہیں گجرات میں کورونا کی وجہ سے اس دوران 28 افراد نے جان گنوائی ہیں اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد 2229 پر پہنچ گئی ہے۔
تازہ معاملوں میں سورت ایک بار پھر سب سے اول رہا، سورت کارپوریشن میں 201 نئے معاملے سامنے آئے ہیں ہے، وہیں احمدآباد کارپوریشن میں 181 نئے معاملے سامنے آئے۔ اس کے علاوہ وڈودرا کارپوریشن میں 62، سورت گاوں میں 55، راجکوٹ کارپوریشن میں 43 نیے معاملے سامنے آئے ہیں۔ وہیں بھروچ میں 27، داہود میں 27، مہسانہ میں 27، بھاونگر کارپوریشن میں 22، گیر سو منات اور کچھ میں 21-21 گاندھی نگر جوناگڑھی کارپوریشن، سریندر نگر میں بھی 20-20 نیے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 837 مریض کو ڈسچارج کیا گیا ہیں۔ موجودہ وقت میں 12016 کورونا کے مریض ایکٹیو ہے جن میں 78 مریض وینٹی لیٹر پر ہے اور 11938 مریض مستحکم حالت میں ہیں۔ اب تک کل 37240 مریضوں کو علاج کے بعد چھٹی دی جا چکی ہے۔
گجرات میں اب تک کل 576706 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔