ETV Bharat / state

Communal Clashes Erupt in Vadodara وڈودرا میں دو فرقوں کے درمیان پھتراؤ، درجنوں گرفتار - شرپسندوں نے گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی

گجرات کے وڈودرا میں دیولی کی رات دو برادریوں کے درمیان زبردست پتھراؤ کی اطلاع ہے۔ اس دوران شرپسندوں نے گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی اور نہیں آگ کے حوالے کیا۔ Communal Clashes Erupt in Vadodara

gujarat-communal-clashes-erupt-in-vadodara-on-diwali-night
وڈودرا میں دو فرقوں کے درمیان پھتراؤ، درجنوں گرفتار
author img

By

Published : Oct 25, 2022, 10:00 AM IST

وڈودرا: وڈودرا شہر کے پانی گیٹ علاقے میں دیوالی کی رات اچانک دو فرقوں کے درمیان ہوئے تنازع کی وجہ سے علاقے میں کیشدگی پھیل گئی۔ خبروں کے مطابق دونوں برادریوں کے درمیان زبردست پتھراؤ بھی ہوا، گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی گئی اور نہیں آگ کے حوالے کردیا گیا۔ یہی نہیں شرپسند عناصر نے پولیس قافلے پر بھی حملہ کیا اور پٹرول بم پھینکے۔ دکانوں میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ Communal Clashes Erupt in Vadodara

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بھاری نفری علاقے میں تعینات کردی۔ منگل کی صبح تک حالات قابو میں ہے۔ اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے درجنوں لوگوں کو حراست میں لیا ہے، جب کہ تشدد بھڑکانے والوں کی شناخت جاری ہے۔

gujarat-communal-clashes-erupt-in-vadodara-on-diwali-night
وڈودرا میں دو فرقوں کے درمیان پھتراؤ

وڈودرا کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس یشپال جگانیہ نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ "تشدد کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس کو جیسے ہی اس واقعہ کی اطلاع ملی، پورے شہر سے اہلکار کو موقع واردات پر تعنیات کردیا گیا اور حالات کو قابو میں لایا۔ گھر کی چھت سے پولیس پر پٹرول بم پھینکنے کے الزام میں پولیس انے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ جھڑپ شروع ہونے سے پہلے اسٹریٹ لائٹس بند کردی گئی تھیں جس کے بعد دونوں اطراف کے شرپسندوں نے پتھراؤ شروع کردیا۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق ایک کالج کے قریب پٹاخے پھوڑنے پر جھگڑا ہوا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.