احمد آباد: گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی سیاسی سرگرمیاں عروج پر جہاں سیاسی پارٹیاں ووٹرز کو مائل کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈے اپنارہی ہے۔ انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم منفرد و غیر معمولی انداز میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچے امیدوار سرخیوں میں ہیں۔ Gujarat Assembly Elections 2022
اسپورٹس کار کی سواری: احمد آباد کے امرائی واڑی اسمبلہ حلقہ سے کانگریس امیدوار دھرمیندر پٹیل اسپورٹس کار میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچے جہاں لوگوں کا ہجموم جمع ہوگیا۔
گھوڑے کی سوار: سورت میں پاٹیداروں کی گڑھ ورچھا اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار کمار کنانی پرچہ نامزادگی داخل کرنے کے لیے گھوڑے پر سوار ہوکر کلکٹریٹ آفس پہنچے۔ اس دوران بڑی تعداد میں پاٹیدار حامی ان کے ساتھ نظر آئے۔ بتادیں کہ ورچھا علاقے کو پاٹیداروں کا گڑھ سمجھ جاتا ہے۔ پاسا تحریک کے دوران سب سے بڑا مظاہرہ یہیں ہوا تھا۔ شدید مخالفت کے باوجود کمار کنانی اس سیٹ سے جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے، اسی سیٹ سے انہیں ایک بار پھر ٹکٹ ملا ہے۔ اس بار کمار کنانی اور ان کے حامی گھوڑے پر سوار ہو کر نعرے لگاتے ہوئے کلکٹریٹ پہنچے۔
بیل گاڑی کی سواری: واگھودیا سیٹ سے انتخاب کانگریس امیدوار ستیہ جیت سنگھ بیل گاڑی کی سوار میں نامزدگی کے لیے کلکٹریٹ پہنچے۔ انہوں نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کو نشانہ بناتے ہوئے بیل گاڑی کی سواری پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچے۔
سائیکل سواری: احمد آباد کے دریا پور سے کانگریس کے امیدوار غیاث الدین شیخ سائیکل پر سوار ہوکر پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لیے کلکٹریٹ آفس پہنچے۔ انہوں نے بھی مہنگائی، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے طرف اشارہ کرتے ہوئے سائیکل کے ذریعے پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچے۔
اونٹ کی سواری: وجے برہم بھٹ احمد آباد کی ٹھاکرباپا نگر اسمبلی سیٹ سے کانگریس سے امیدوار ہیں۔ انہوں نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لیے اونٹ گاڑی پر کلکٹر دفتر پہنچے۔ انہوں نے آسمان چھوتی مہنگائی، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور بے روزگاری پر حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے اونٹ کی سواری پر پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لیے کلکٹریٹ آفس پہنچے۔'
مزید پڑھیں: