گاندھی نگر: گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے بدھ کو حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے احمد آباد کی گھاٹ لوڈیا سیٹ سے امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ دیگر سینئر لیڈران اور سادھو سنت بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ اس سے قبل پٹیل نے ادلج تریمندر میں شری دادا بھگوان کی پوجا کی۔ اس کے بعد گھاٹلوڈیا میں دفتر کا بھی شاندار روڈ شو کے ساتھ افتتاح کیا گیا۔Gujarat Assembly Election
مزید پڑھیں: گجرات: وزیراعلیٰ سمیت 24 وزراء کی حلف برداری
پٹیل نے اس موقع پر کہا کہ ’’آج جب ہم گھاٹلوڈیا قانون ساز اسمبلی کے امیدوار کے طور پر فارم بھرنے جا رہے ہیں تو یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ہمارے پیارے رکن پارلیمنٹ اور ملک کے وزیر داخلہ مسٹر شاہ وہاں موجود تھے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’گھاٹلوڈیا اسمبلی حلقہ کا ہر شہری میرا خاندان ہے۔ آج گجرات وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ گجرات کے عوام نے ترقی کی اس راہ میں تعاون کیا ہے۔ گجرات کے عوام بھی ترقیاتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ اس لیے آج ہر گجراتی کو یہ محسوس ہونا چاہیے کہ میں نے یہ گجرات بنایا ہے۔‘‘
یو این آئی