گجرات میں کورونا وائرس کا قہر دن بدن بڑھتا جا رہا ہے اور ہر دن کورونا کے نئے کیسز سامنے آرہے ہیں. گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے 3575 نئے معاملے درج کیے گئے جبکہ اس دوران 22 افراد ہلاک ہوئے۔ کورونا کے سبب گجرات کے ریاستی وزراء اور ارکان اسمبلی بھی متاثر ہوتے نظر آرہے ہیں.
وزیر اعلی وجے روپانی کے دفتر میں ان کے بغل میں بیٹھنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر ادے بھائی اور وزیراعلیٰ وجے روپانی کی سیکورٹی کے لیے تعینات کیے گئے ڈی وائی ایس پی اور ان کے ڈرائیور کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔
گزشتہ ایک ہفتے میں سکیورٹی میں تعنیات 17 پولیس اہلکار کورونا کی زد میں آ چکے ہیں۔ گجرات میں اراکین اسمبلی اور لیڈران کے بعد اب ان کے اسٹاف بھی دھیرے دھیرے کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں.
حال ہی میں گجرات کے وزیر داخلہ پردیپ سنگھ جاڑیجا کی بھی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی تھی اس کے بعد انہوں نے اپنے رابطے میں آنے والے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ کورونا ٹیسٹ کروائیں۔ جس کے بعد پردیپ سنگھ جاڑیجا کے سیکریٹری اور ان کے کمانڈوز سمیت دفتر میں کام کرنے والے سات افراد کی رپورٹ مثبت آئی۔
واضح رہے کہ کچھ دن پہلے سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے پانچ ڈپٹی سیکریٹریز کورونا سے متاثر ہوگئے تھے جس کے بعد آج دوسرے افسران بھی کورونا متاثر پائے گئے ہیں.
یہ بھی پڑھیے
مغوی سی آر پی ایف کمانڈو کے افراد خاندان کا جموں میں احتجاجی مظاہرہ
وزیراعلی وجے روپانی کے ساتھ کام کررہے سیکرٹری نیرج پاٹھک، زرعی وزیر آر سی پھالدو کے نیجی سیکرٹری مہیش لاڈ اور مزدور اور روزگار کے وزیر دلپ ٹھاکر کے نجی سیکرٹری دھرم جیت ہاگنک بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔