بھارتی بحریہ کے ترجمان پونیت چڈا نے بتایا کہ تربیت حاصل کر رہے 16 سپاہیوں کو جام نگر کے ہسپتال میں شریک کیا گیا کیونکہ پوربندر میں فوج کا کوئی ہسپتال نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ تمام ٹرینی ملاح ہے جو پوربندر بحری اڈے پر تعینات تھے۔ قبل ازیں آٹھ ملاحوں کا ٹسٹ مثبت آیا تھا جنہیں جامنگر منتقل کیا گیا تھا۔ متاثرہ ملاحوں کے ربط میں آنے کے بعد مزید آٹھ ملاح کورونا متاثر پائے گئے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ حکام کی جانب سے بحری اڈے کی صفائی کا کام مکمل ہوگیا ہے اور احتیاطی اقدامات کے طور پر اسٹاف کے بعض ارکان کو کورنٹائن میں بھیج دیا گیا۔
ریاست میں یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں دفاعی اہکار کورونا سے متاثر پائے گئے۔ قبل ازیں اپریل میں وڈوڈرا ملٹری اسٹیشن میں تربیت حاصل کرنے والےچار جوان کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔