ETV Bharat / state

گوگل نے ڈوڈل بناکر سائنس داں سارا بھائی کو یاد کیا - سارا بھائی 100 یوم پیدائش

بھارت کو خلا تک پہنچانے والے عظیم سائنس داں وکرم سارا بھائی کی 100ویں یوم پیدائش کے موقع پر گوگل نے ڈوڈل بنا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

گوگل نے ڈوڈل بناکر سائنس داں سارا بھائی کو یاد کیا
author img

By

Published : Aug 12, 2019, 2:11 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 6:12 PM IST

سارا بھائی ریاست گجرات کے احمدآباد کے ایک معروف کپڑا کاروباری کے گھر 12اگست ،1919کو پیدا ہوئے ۔

وکرم سارابھائی کا شمار بھارت کے عظیم سائنس دانوں میں کیا جاتا ہے۔

سارابھائی نے بھارت کے خلائی تحقیق کے شعبہ میں کافی تعاون کیا ہے۔انہوں نے سنہ 1947 میں احمدآباد میں فیزیکل ریسرچ لیبوریٹری (پی آر ایل)قائم کیا ۔

سائنس دانوں نے جب خلائی تحقیق کے لیے سیٹلائٹ کو ایک اہم ذریعہ کے طور پر دیکھا تو اس وقت کے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو اور ہمی بھابھا نے وکرم سارابھائی کوچیئرمین بناتے ہوئے انڈین نیشنل کمیٹی فار اسپیس ریسرچ کے قیام کے لیے حمایت دی ۔

سارا بھائی نے 15اگست 1969کو انڈین اسپیس ریسرچ آرگینائزیشن (اسرو)کا قیام کیا۔

وکرم سارابھائی کا 30دسمبر 1971 کو 52 برس کی عمر میں ترووننتپورم میں انتقال ہوگیا ۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 26, 2019, 6:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.