رواں برس گجرات سے آٹھ ہزار سے زائد عازمین حج سفر حج پر جانے والے ہیں جبکہ دارالحکومت احمد آباد کے ساڑھے بارہ سو عازمین حج کی ٹیکہ کاری کی جارہی ہے۔
احمدآباد سے سفر حج پر جانے والی عازمین حج کی ٹیکہ کاری تین راونڈ میں کی جارہی ہے جس میں اب تک آٹھ سو سے زائد عازمین حج کو ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔
اس تعلق احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی میڈکل آفیسر نے کہا کہ سفر حج میں ہونے والی بیماریوں سے بچنے کے لیے تمام عازمین حج کو ٹیکہ لگایا گیا۔ یہ ٹیکہ لگانا ہر عازمین کے لیے بے حد ضروری ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو چھوٹے بچے سفر حج پر جا رہے انہیں پولیو ڈوز اور سوائن فلو کا ٹیکہ لگایا جارہا ہے تاکہ بچے بیماریوں سے محفوظ رہیں۔
گجرات حج کمیٹی کے رکن ایوب کھیڑا والا نے کہا کہ تمام عازمین کو یہاں ٹیکہ لگانےکا اہتمام کیا گیا ہے ۔ جس کے لیے احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے اچھا انتظام کیا ہے۔
گجرات سے آٹھ ہزا سے زائد عازمین حج کا قافلہ سترہ جولائی سے روانہ ہوگا یہ تمام عازمین حج ایئر انڈیا کی فلائٹس سے سفر حج کے لیے روانہ ہونگے۔
اس موقع پر سفر حج پر جانے والی ایک خاتون نے کہا کہ 'ہمیں اس برس حج پر جانے کا موقع پر ملا ہے اس لئے میں بے حد خوش ہوں۔ یہاں ٹیکہ لگانے کے لیے ہر طرح کی سہولیات اور انتظامات گجرات حج کمیٹی کی جانب سے کیا گیا ہے ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں'۔