ریاست گجرات کے شہر سورت میں ایسی صورتحال میں ضلعی کلکٹر ڈاکٹر دھول پٹیل نے سورت شہر کے مدرسہ اسلامیہ وقف میں تعلیم حاصل کرنے والے 670 طلبا کی مدد کرنے کی پہل کی۔
دراصل مدرسہ میں چھٹیوں کی وجہ سے 670 طلباء جو اپنے آبائی گھر بہار جانا چاہتے تھے لاک ڈاؤن کی وجہ سے سورت میں پھنسے ہوئے تھے، جنھیں فوری طور پر خصوصی ٹرین کے ذریعہ بہار بھیجنے کا انتظام سورت کے کلٹر نے کیا ہے۔
بہار کے غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والے بچے جن کی عمر 14 سے 22 سال کے درمیان ہیں، جو سورت شہر کے مدرسہ اسلامیہ وقف کی مختلف شاخوں میں زیر تعلیم تھے اور امتحانات مکمل ہونے کے بعد 23 اور 24 مارچ کو ان کے آبائی شہر بہار کے لئے ایڈوانس ٹرین ٹکٹ بک کیا گیا تھا۔ لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہو گیا اور یہ بچے یہاں مدرسے میں پھنس گئے۔
بہار کے رہنے والے بچوں کے والدین کی طرف سے بار بار گزارش کی گئی ہے کہ ان کے بچوں کو بہار واپس بھیج دیا جائے۔ ساتھ ان کے اہل خانہ کافی فکر مند اور بے چین ہیں۔
ایک طویل عرصے سے گھر واپس آنے کے منتظر بچوں کی ذہنی حالت بری طرح متاثر ہورہی تھی۔
واضح رہے کہ سورت میں ضلع کلٹر کی مدد سے مدارس کے تمام بچوں کو اسپیشل ٹرین کے ذریعے بہار بھیجا گیا، جس پر بچوں نے بھی کافی خوشی کا اظہار کیا اور ڈی ایم کا شکریہ ادا کیا۔