آنکھ چیک اپ کیمپ کا اہتمام کرنے والے عبدالقدوس شیخ نے کہا کہ 'میں گزشتہ دس سال سے میری یوم پیدائش کے موقع پر میڈیکل کیمپ Medical camp on the occasion of birthday منعقد کر رہا ہوں اور ان دس سال کے دوران میں نے تین مرتبہ موتیہ کیمپ ،آنکھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ آنکھ کی وجہ سے ہی ہم دنیا کا خوبصورت نظارہ دیکھ سکتے ہیں۔ آنکھ ہے تو سب کچھ ممکن ہے لوگوں کی آنکھ کی بہتر تشخیص ہو اور آنکھ سلامت رہے اس لیے یہ کیمپ منعقد کیا جاتا ہے۔ اس دوران ہم لوگوں کو مفت میں چشمے بھی دے رہے People have been given free glasses ہیں۔
وہیں آنکھ چیک اپ کرانے والی ایک مقامی خاتون نے کہا کہ ہم اس کیمپ میں آنکھ چیک اپ کرانے آے ہیں اور ہمیں مفت میں چشمہ بھی دیا گیا. آنکھ ہے تو جہان ہے آنکھوں سے ہی یہ رنگ برنگی دنیا دیکھ سکتے ہیں اگر آنکھ نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں ہے اس لیے ہم عبدالقدوس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔