ETV Bharat / state

Gujarat High Court کورٹ روم میں چار افراد نے خودکشی کی کوشش کی - ریاست گجرات کے دارالحکومت احمدآباد

گجرات ہائی کورٹ کے کمرے میں خودکشی کرنے کی کوشش کرنے کا معاملہ پیش آیا۔ گجرات ہائی کورٹ کے روم میں چار افراد نے فینائیل پی کر خود کشی کرنے کی ناکام کوشش کی۔

کورٹ روم میں چار افراد کی خودکشی کی ناکام کوشش

author img

By

Published : Jun 15, 2023, 7:13 PM IST

احمدآباد:ریاست گجرات کے دارالحکومت احمدآباد میں واقع ہائی کورٹ کے ایک روم میں چار افراد نے فینائنل پی کر خودکشی کرنے کی ناکام کوشش کی ۔اس سے کورٹ احاطے میں سنسنی پھیل گئی۔ اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی گجرات ہائی کورٹ کے قریب موجود 16 ہائی کورٹ پولیس موقع پر پہنچی اور حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے تفتیش آگے بڑھاتے ہوئے چار افراد کی خودکشی کی کوشش کرنے کی وجہ معلوم کرنے میں مصروف ہو گئی۔

پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔اس معاملے میں فی الحال واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔ دراصل گجرات کے آنند نگر پولس اسٹیشن میں درج شکایت کی بنیاد پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔پیشی کے روران کورٹ روم میں چار لوگوں نے فینائیل پی کر خود کشی کرنے کی ناکام کوشش کی کیونکہ عدالت نے ملزمین کی پیشگی ضمانت منظور نہیں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Teesta Setalvad case مودی کی شبیہ کو خراب کرنے احمد پٹیل نے تیستا سیتلواڑ کو پیسے دئیے تھے: گجرات حکومت

واضح رہے کہ فینائیل پی کر خود کشی کرنے کی کوشش کرنے والے چاروں افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ان کو فوری طور پر سولہ سول ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں عرضی گزار نے ایک قرض لیا تھا لیکن دلالوں نے لون کی رقم در خواست گزار تک نہیں پہنچائی تھی۔ لون کی رقم نہیں ملی تو انہوں نے فروڈ کی شکایت درج کرائی تھی۔اس کے بعد ان کے خلاف دھوکہ دہی کا الزام لگایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.