ETV Bharat / state

سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک - گجرات

گجرات میں بناس کانٹھا ضلع کے بھابھر علاقہ میں ایک سڑک حادثہ میں چار افراد کی موت واقع ہوگئی جب کہ دیگر دو زخمی ہوگئے۔

سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک
سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک
author img

By

Published : Dec 28, 2020, 2:07 PM IST

پولیس نے پیر کے روز بتایا کہ بھابھر ۔ دیودار قومی شاہراہ پر کھارا گاؤں کے نزدیک اتوار کی رات ایک کار بے قابو ہوکر ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ حادثہ کے بعد وہ درخت سے جاٹکرائی۔ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار تین افراد اور کار ڈارئیور کی موت ہوگئی۔ جب کہ کار میں سوار دیگر دو افراد زخمی ہوگئے۔

سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک
سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک

ہلاک شدگان کی شناخت کھارا کے امرت بھائی چودھری، ونود بھائی چودھری، پرتاپ بھائی چودھری اور کار ڈرائیور لاڈو بھائی پرمار کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ زخمیوں کو ڈیسا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے ضروری کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.