احمدآباد: گجرات ہائی کورٹ کے چار ججوں میں جسٹس ہیمنت ایم پراچک، جسٹس الپیش وین گوکچے، جسٹس کماری گیتا گوپی اور جسٹس سمیر جے دوے کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ حال ہی میں الہ آباد ہائی کورٹ کالجیم میں جج سنیتا اگروال کو گجرات ہائی کورٹ کی چیف جسٹس اور گجرات ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس آشیش جے دیسائی کو مقرر کیا ہے۔
گجرات ہائی کورٹ کے ایکٹنگ چیف جج آشیش جے دیسائی کو کو کیرلا ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی گئی تھی۔ صدر جمہوریہ کی منظوری سے گجرات ہائی کورٹ کو دوسری نئی خاتون چیف جسٹس مل گئی ہے۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور چار دیگر ججوں پر مشتمل ایک کالجیم نے تین اگست کو اپنی میٹنگ میں ملک اعلی عدالتوں میں ججوں کے تبادلے کی شفارس کی ہے۔
اس میں گجرات ہائی کورٹ کے چار جج کو دیگر ہائی کورٹس بھیجنے کی سفارش کی گئی ہے۔ لہذا پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے جج اونیش جنگان اور آندھراپردیش ہائی کورٹ کے جج منویندر ناتھ رائے کو گجرات ہائی کورٹ میں ٹرانسفر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛Gujarat High Court 'ہاتھ سے گٹر صاف کرنے پر پابندی کیلئے حکومت حلف نامہ داخل کرے'
واضح رہے کہ گجرات ہائی کورٹ کے چار ججز ڈی وائی چندر چوڑ،اے واے گوکچے، گیتا گوپی، ہیمنت پراطک اور جسٹس سمیر دوے کو بالترتیب الہ اباد ،مدراس، پٹنہ اور راجستھان ہائی کورٹ میں منتقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے اب سپریم کورٹ کالیجیم کی مذکورہ سفارش پر صدر جمہوریہ کی منظوری سے گجرات ہائی کورٹ کے ججوں کے تبادلے کیے جائیں گے ۔