اتوار کی شام ندی میں چار کاریں گر گئیں۔ جوناگڑھ کے قریب منڈیرڈا۔ساسان روٹ پر ملانکا گاؤں میں یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں چار کاریں ندی میں گر گئیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ پل پر گاڑیاں چل رہی تھیں کہ اچانک ہی پل زمین دوز ہوگیا۔ لوگوں کو ایسا لگا جیسے زمین پھٹ گئی ہو یا پھر زلزلہ آیا ہو۔
اطلاعات کے مطابق اس وقت کچھ افراد پھنس گئے ہیں، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق 11 افراد اس حادثے میں زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم باوثوق ذرائع سے ان اطلاعات کے تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔