ETV Bharat / state

سابق رکن اسمبلی کے بیٹے سمیت پانچ کو دس برس کی سزا

author img

By

Published : Oct 7, 2019, 11:26 PM IST

احمدآباد میں 268 کروڑ ایفیڈرین برآمدگی کیس میں سابق رکن اسمبلی کے بیٹے سمیت پانچ ملزمین کو دس دس برس کی سزا کا اعلان کیا گیا ہے۔

سابق رکن اسمبلی کے بیٹے سمیت پانچ کو دس برس کی سزا

ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے نزدیک اپریل سنہ 2016 میں کٹھلال صنعتی علاقہ کی ایک فیکٹری سے 268 کروڑ روپے کے ایفیڈرین (پارٹی ڈرگس سمیت دیگر نشہ آور اشیا بنانے میں استعمال ہونے والا) کی برآمدگی کے کیس میں عدالت نے اہم ملزم اور سابق رکن اسمبلی بھو سنگھ راتھوڑ کے بیٹے کشور راتھوڑ کو دس برس کی جیل اور دو لاکھ روپے کے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

ضلع و سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے اس کیس میں کشور کے علاوہ بھرت سنگھ کاٹھیا، پنیت شرنگی، جے مکھی اور منوج جین کو بھی سزا سنائی۔

واضح رہے کہ 13 سو کلو زائد ایفیڈریشن جسے مہاراشٹر سے لاکر کٹھلال علاقہ کی جس فیکٹری میں رکھا گیا تھا اسے کشور نے ہی کرایہ پر لے رکھا تھا۔

فرار کشور کو نو جنوری سنہ 2017 کو راجستھان کے ضلع کوٹہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کچھ وقت چمبل علاقہ میں بھی چھپا رہا تھا۔

اس ایفیڈرین سے ڈرگز بناکر اسے یوروپی ممالک میں بھیجاجانا تھا۔

Intro:Body:

monday

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.