ان کے بیٹے اور گجرات حکومت کے موجودہ خوارک اور عوامی تقسیم کاری کے وزیر جيش رداڈيا نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کی آخری رسومات کل راجکوٹ ضلع میں ان کے آبائی شہر جام كنڈورنا میں اداکی جائے گی ۔
آٹھ نومبر 1958 کو پیدا ہوئے رادڈيا مختلف سیاسی عہدوں پر رہے تھے ۔ وہ دھوراجی علاقے سے تقریباً دو دہائی تک رکن اسمبلی تھے اور 1990 کی دہائی میں آبپاشی کے علاوہ کانکنی اور کوآپریٹیو محکموں کے وزیر بھی رہے تھے۔
کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے رداڈيا پارٹی کی ٹکٹ پر 2014 میں پوربندر کے رکن پارلیمان بھی چنے گئے تھے، وہ کینسرکے مرض میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے ان کا علاج چل رہا تھا۔
وہ کوآپریٹیو شعبے اور کسانوں کے بھی مقبول لیڈر تھے ۔ وہ پاٹيدار طبقے کے بھی جانے مانے لیڈر تھ
پاٹيدار ریزرویشن تحریک کے دوران مفاہمت کے معاہدے کے لئے حکومت کی جانب سے پہل بھی کی تھی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے انتقال کو گجرات کے لئے ایک قابل کسان لیڈر کا نقصان بتایا ہے۔ وزیر اعلی وجے روپانی ، نائب وزیر اعلی نتن پٹیل، بی جے پی ریاستی صدر جیتو واگھانی نے بھی ان کے انتقال پر افسوس ظاہر کیا ہے۔