ETV Bharat / state

گجرات: سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک - معاملہ درج کرکے ضروری کارروائی شروع

پولیس نے پیر کے روز بتایا کہ قومی شاہراہ 48 پر پیز چار راستہ کے نزدیک اتوار دیر رات دو کاروں کے درمیان ٹکر ہوگئی ۔ حادثے میں پانچ افراد کی موت ہوگئی۔

سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک
سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک
author img

By

Published : Aug 17, 2020, 11:16 AM IST

گجرات کے ضلع کھیڑا کے وسو علاقے میں سڑک حادثے میں کار سوار دو خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ دیگر چار زخمی ہوگئے۔

پولیس نے پیر کے روز بتایا کہ قومی شاہراہ 48 پر پیز چار راستہ کے نزدیک اتوار دیر رات دو کاروں کے درمیان ٹکر ہو گئی۔ حادثے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک شدہ افراد کی شناخت وسیم شیخ کی اہلیہ سیمابانو (24)، ان کی بیٹی ٹی بانو (4) اس کی ساس یعقوب بھائی شیخ کی اہلیہ کوثربانو (50)، اس کے سسر یعقوب شیخ (52)، اس کے سالے سعد شیخ کی نو ماہ کی بیٹی عنابیہ کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ 'وسیم کے کنبے کے چار دیگر افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔ وہ آنند سے احمد آباد اپنے گھر کی طرف جا رہے تھے۔

پولیس نے معاملہ درج کر کے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.