گجرات میں کورونا وائرس کے معاملے میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ایسے میں احمدآباد کے سابر متی ریور فرنٹ ہاوس میں احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ان جس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے سلسلے میں جائزہ لیا گیا تاہم اس میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ اب احمد آباد شہر میں عوامی مقامات پر تھوکنے پر اور ماسک نہ پہننے پر 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اس میٹنگ میں احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر مکیش کمار یار آئی اے ایس اور مختلف زون کے ڈپٹی کمشنر نے شرکت کی تھی۔
دراصل احمدآباد اور سورت میں کورونا وائرس کے معاملات میں مسلسل ہورہے اضافے سے حالات تشویشناک ہوگئی ہے۔ ایسے میں کورونا سے بچنے کے لیے ماسک پہننا اور سماجی دوری برقرار رکھنا بے حد ضروری ہے، لیکن کورونا وائرس کے بے تحاشہ بڑھ جانے کے باوجود بھی کچھ لوگ حکومتی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
ایسے میں لوگوں سے فی الحال گجرات میں دو سو روپے کا جرمانہ وصول کیا جا رہا تھا جس کے تحت اس گائیڈ لائن کا سختی سے عمل کرتے تھے۔ احمدآباد میونسپل کارپوریشن اور اور احمد آباد شہر پولیس انتظامیہ نے ایک تحریک چلا تے ہوئے 1.72لاکھ افراد سے جرمانہ وصول کیا تھا۔ اور صرف جولائی ماہ کے دوران ہی 94 اکائیوں کو سیل کیا گیا ہے.
تاہم اب اس جرمانے میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اب سے احمدآباد شہر میں جو شخص بغیر ماسک پہنے باہر نظر آتا ہے اور عوامی مقامات پر تھوکتے ہوئے پایا جاتا ہے تو اس سے دو سو روپے جرمانے کی بجائے پانچ سو روپے کا جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اگر پان کی دکان کے پاس جا کر کسی گاہک نے عوامی مقامات پر تھوکا تو اس پان دکان کے مالک سے بھی 10 ہزار روپے کا جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ جس کے لیے احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے ایک سرکلر بھی جاری کردیا ہے۔