ETV Bharat / state

بی جے پی کی ناکامی وزیراعلی بدلنے سے نہیں چھپ سکتی: کانگریس - گجرات اسمبلی میں حزب اختلاف کانگریس

گجرات وزیراعلیٰ کے عہدے سے وجے روپانی کے استعفیٰ کے بعد گجرات کانگریس نے کہا کہ وزیراعلیٰ تبدیل کر دینے سے حکومت کی ناکامی چھُپ نہیں سکتی۔

کانگریس نے بی جے پی پر تنقید کی
کانگریس نے بی جے پی پر تنقید کی
author img

By

Published : Sep 11, 2021, 6:38 PM IST

گجرات اسمبلی میں حزب اختلاف کانگریس کے ریاستی صدر امت چاوڑہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ وجے روپانی کے استعفیٰ سے بی جے پی حکومت کی واضح ناکامی چھپ نہیں سکتی ہے۔

امت چاوڑہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت کی ناکامی وزیراعلیٰ بدلنے سے نہیں چھپ سکتی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں کورونا وائرس کی وجہ سے تین لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بی جے پی کی حکومت میں کسانوں کو متعدد مشکلات کا سامنا ہے اور وہ خودکشی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

گجرات کانگریس کے ریاستی صدر امت چاوڑہ نے کہا کہ 'ریاست میں نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح انتہائی زیادہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حال ہی میں جب بی جے پی نے ریاست میں ابھینندن یاترا شروع کی تھی اسی وقت اسے پتہ چل گیا تھا کہ وجے روپانی کی وداعی طے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.