ETV Bharat / state

Explosion In Valsads Pharma Company گجرات کے ولساڈ فارما کمپنی میں دھماکہ، دو ہلاک

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 11:24 AM IST

گجرات کے ولساڈ میں واقع وین پیٹروکیم فارما کمپنی میں دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ کمپنی میں کام کرنے والے دیگر دو افراد زخمی ہو گئے۔ Blast At Company In Sarigam

گجرات کے ولساڈ فارما کمپنی میں دھماکہ، دو ہلاک

ولساڈ: گجرات کے ولساڈ ضلع میں پیر کی رات ایک فارما کمپنی میں اچانک دھماکے سے دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ ولساڈ کے سری گام جی آئی ڈی سی کیمیکل زون میں وین پیٹروکیم فارما کمپنی میں دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے بعد عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ دو زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈرز بھی موقع پر روانہ کردیئے گئے۔ تاہم فائر فائٹرز آگ بجھانے کے لیے پانی کا استعمال نہیں کر سکے، کیونکہ وہ آگ اور دھماکے کا سبب بننے والے کیمیکل سے لاعلم تھے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے ملازم راہل مراری نے بتایا کہ ہمیں فون آیا کہ آگ لگی ہے۔ اب تک دو لاشیں ملی ہیں۔ دو افراد ہسپتال میں داخل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ فائر مین کے ساتھ موقع پر پہنچے تو وہاں کوئی سیکورٹی اہلکار موجود نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ آگ کو فوری طور پر بجھایا نہیں جا سکتا کیونکہ اس سے پہلے یہ جاننا ضروری تھا کہ آگ کس کیمیکل سے لگی۔ ولساڈ کے ایس پی وجے سنگھ گرجر نے بتایا کہ کل رات تقریباً 11.30 بجے سری گام جی آئی ڈی سی کی ایک کمپنی میں ہوئے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ صبح سے امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع کر دی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کی وجہ اور فیکٹری کے اندر موجود مزدوروں کی حالت معلوم نہیں ہو سکی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bahraich Cylinder Blast بہرائچ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے بچے کی موت، تین زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.