ETV Bharat / state

Magsaysay Award Winner Pandey حکومت میں شامل ملزمین بے گناہ، سرکار کی مذمت کرنے والے دیش دروہی: سندیپ پانڈے

یونیفارم سول کوڈ، لوجہاد، تیستا سیتلواڑ اور ملک کے موجودہ حالات پر میگسیسے ایوارڈ یافتہ سندیپ پانڈے سے ای ٹی وی بھارت نمائندے روشن آرا نے خصوصی گفتگو کی۔ Exclusive Interview with Sandeep Pandey

author img

By

Published : Jul 4, 2023, 4:34 PM IST

18909844
18909844
میگسیسے ایوارڈ یافتہ سندیپ پانڈے سے ای ٹی وی بھارت نمائندے روشن آرا نے خصوصی گفتگو کی

احمدآباد: تیستا سیتلواڑ کی ضمانت کے تعلق سے سندیپ پانڈے نے کہا کہ تیستا سیتلواڑ کو گجرات ہائی کورٹ نے کہا کہ ان کو ضمانت نہیں مل سکتی اور ان کو فوراً حاضر ہونا چاہیے۔ اس پر سوال یہ اٹھتا ہے کہ تیستا سیتلواڑ نے ایسا کیا کیا جس پر ان کی فوری گرفتاری ضروری ہے۔ اور دوسری جانب برج بھوشن چرن سنگھ ہیں جن کے خلاف خواتین پہلوانوں نے ایف آئی آر درج کروائی ہے اور پوسکو کا معاملہ ان کے خلاف درج تھا لیکن ان کی گرفتاری نہیں ہوئی اور اپنی شکایت کو واپس کروالیا تو آخر ایسی کیا بات ہے کہ جو فنکار ہیں کہ جو سرکار کے ساتھ ہیں وہ چاہے جتنے سنگین گناہ کریں ان کی گرفتاری نہیں ہوتی۔ ان کو ضمانت مل جاتی ہے۔ اور اگر آپ سرکار کی مذمت کرتے ہیں تو آپ دیش دروہی ہیں۔ آپ کی فوری گرفتاری ہونی چاہیے آپ کو ضمانت نہیں مل سکتی۔ ایسا محسوس کیا جا رہا ہے کہ ملک کا ایسا بٹوارہ کیا جا رہا ہے کہ جو لوگ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کے ساتھ ہیں وہ محب وطن ہیں باقی سب لوگ جو ان کی مخالفت کرتے ہیں وہ دیش دروہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:

یونیفارم سول کوڈ کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ یونیفارم سول کوڈ کو لایا جا رہا ہے یہ بھی جس طریقے سے باقی چیزیں دیش میں تھوپی گئی ہیں وہ بھی ان میں سے ایک ہے۔ یونیفارم سول کوڈ نافذ کرنا بی جے پی کا ایجنڈا ہے۔ 370 کو ختم کرنا اور یو سی سی کو لانا ان کا ایجنڈا ہے۔ وہ اسے لارہے ہیں اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔ لوجہاد کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ لوجہاد کے مسائل کو ایک طریقے سے بات کا بتنگڑ بنایا گیا ہے۔ اس پر سوال یہ اٹھتا ہے کہ لوجہاد اور بین المذاہب شادی کیا اتنا بڑا معاملہ ہے کہ اس کے لیے الگ سے قانون بنایا جائے۔ کیونکہ کانپور کے 22 تھانوں میں تفتیش ہوئی تو 14 معاملے ایسے نکلے جو ہندو مسلم شادیوں کے تھے۔ جس میں سے اٹھ یا نو لوگوں نے کہہ دیا کہ ہم نے اپنی مرضی سے شادی کی تو اگر جبراً کسی کا مذہب تبدیل کیا جا رہا ہے تو وہ غلط ہے اس کے لیے قانون ہے لیکن کسی بھی بین المذاہب شادی کو روک دینا یہ اچھی بات نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.