ETV Bharat / state

مشہور نعت خواں دانش دار اور داور دار سے خصوصی گفتگو - حسبی ربی حمد کی ویڈیو بنائی

اے آئی ایم آئی ایم جوائن کرنے کے تعلق سے داور نے کہا کہ 'ہم کافی سالوں سے اے آئی ایم آئی ایم کا کام دیکھ رہے تھے پھر ہماری بات ہوئی اور ہم نے باقاعدہ اے آئی ایم آئی ایم میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔'

گجرات: مشہور نعت خواں دانش دار اور داور دار سے خصوصی گفتگو

author img

By

Published : Oct 18, 2021, 7:43 PM IST

بھارت کے مشہور نعت خواں دانش دار اور داور دار نے ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ روشن آرا سے خصوصی گفتگو کی۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے دانش دار نے بتایا کہ 'وہ پہلی بار ریاست گجرات کے احمدآباد آئے ہیں اور وہ احمدآباد میں اتحاد امت کے ایک پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے آئے ہیں۔'

گجرات: مشہور نعت خواں دانش دار اور داور دار سے خصوصی گفتگو

دانش دار نے کہا کہ 'آج کے دور میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے اور ہم بھی اتحاد کا پیغام دینے یہاں آئے ہیں۔'

نعت گوئی کی شروعات کیسے کی اس پر دانش دار نے بتایا کہ 'رمضان کا مہینہ تھا تب ہم دونوں بھائیوں نے فیصلہ کیا کہ ہم نعت پڑھتے ہیں اور اس کو ریکارڈ کرتے ہیں۔ اس کے بعد ہم نے ویڈیو بنائی اور اسے لاکھوں لوگوں نے دیکھا اور ہمیں خوب پیار ملا۔'

وہیں دانش کے بھائی داور دار نے بتایا کہ 'میں پہلے سے ہی سونگس ریکارڈ کراتا تھا گانے گاتا تھا دانش بھی اسی طرح کرتا تھا تو رمضان کے ایک دن پہلے یہ آئیڈیا دانش نے دیا۔ پھر ہم نے 'حسبی ربی' حمد کی ویڈیو بنائی اور اپلوڈ کی جسے لاکھوں لوگوں نے پسند کیا۔ تب سے اب تک ہم نعت شریف پڑھ رہے ہیں۔'

آرٹیکل 370 کے کشمیر کے تعلق سے دانش دار نے کہا کہ 'وہاں حالات تھوڑے خراب ہیں۔ کچھ لوگوں نے 370 کا ہٹانا قبول کرلیا تو کچھ لوگوں کو ناگوار ہوا۔

جہاد کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ 'لفظ جہاد کو آج کے دور میں بہت زیادہ بدنام کردیا گیا ہے جبکہ جہاد ایک بہت خوبصورت لفظ ہے کسی انسان کو مسکرا کر دیکھنا بھی جہاد ہے۔'

اے آئی ایم آئی ایم جوائن کرنے کے تعلق سے داور نے کہا کہ 'ہم کافی سالوں سے اے آئی ایم آئی ایم کا کام دیکھ رہے تھے پھر ہماری بات ہوئی اور ہم نے باقاعدہ اے آئی ایم آئی ایم میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔'

یہ بھی پڑھیں: سول سروسز میں کامیاب ہونے والی شریا سنگھل سے خصوصی گفتگو

دانش دار کو اے آئی ایم آئی ایم ممبئی کا جوائن سیکرٹری بنایا گیا ہے۔ اس تعلق سے دانش دار نے کہا کہ 'ہم خود اسد صاحب کے پاس پرپوزل لے کر گئے تھے انہوں نے ہمارا خیرمقدم کیا اور پھر ہمیں ممبئی کا جوائن سیکرٹری بنایا گیا۔'

انہوں نے آخر میں کہا کہ 'گجرات میں بھی اے آئی ایم آئی ایم آ چکی ہے تو ہم ضرور گجرات آئیں گے اور انتخابات کے وقت بھی کیمپیئنگ میں حصہ لیں گے۔

آپ کو بتادیں کہ دانش دار اور داور دار کا تعلق جموں وکشمیر سے ہے لیکن گزشتہ تین سالوں سے یہ ممبئی میں رہ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.