ETV Bharat / state

پانچ ماہ کے بعد بھی حجاج کرام تک سامان نہیں پہنچا - سعودی ایئر لائنز کو نوٹس بھیجی

گجرات کے تین حجاج کرام کا سامان سعودی ایئر لائنز نے پانچ ماہ کے بعد بھی واپس نہیں کیا، تاہم حجاج کرام نے اس معاملے پر سعودی ایئر لائنز کو نوٹس بھیجا ہے۔ Gujrat pilgrims

Gujrat pilgrims
پانچ ماہ کے بعد بھی حجاج کرام تک سامان نہیں پہنچا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 11, 2023, 4:09 PM IST

پانچ ماہ کے بعد بھی حجاج کرام تک سامان نہیں پہنچا

گجرات: حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے سفر حج پر جانے کے لیے فارم بھرنے کی شروعات ہو چکی ہے لیکن گزشتہ سال سفر حج پر گئے 3 حاجیوں کا سامان اب تک پانچ ماہ گزر جانے کے باوجود واپس نہ آنے پر حجاج کرام کا فی پریشان ہیں، اس حوالے سے حجاج نے سعودی ایئر لائنز کو قانونی نوٹس بھیجی ہے۔

واضح رہے کہ اس معاملے پر قانونی لڑائی لڑنے والے ایڈوکیٹ شمشاد خان پٹھان نے کہاکہ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے سال 2023 میں احمد آباد ایئرپورٹ سے حج پر جانے والے تین حجاج کرام کا سامان آج تک سعودی ایئر لائنز نے واپس نہیں بھیجا ہے، جس کے چلتے حاجیوں نے مجھ سے رابطہ قائم کر کے سعودی ایئر لائنز کو نوٹس بھیجا ہے، جس میں مانگ کی ہے کہ ان کے سامان کا ہوا نقصان اور کمپنسیشن فورا دیا جائے، نہیں تو سعودی ایئر لائنز کے خلاف فراڈ اور اعتماد کے خلاف ورزی کے تحت پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی جائے گی، اس کے علاوہ گراہک شرکشا کورٹ کا بھی دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گجرات کے پاٹن سے تعلق رکھنے والے محسن خان بھٹی سفر حج سے واپس آرہے تھے، تب مدینہ ایئرپورٹ پر انہیں بتایا گیا کہ ان کے سامان غیر قانونی ہے لیکن یہ سامان غیرقانونی کیوں ہے یہ ثابت نہیں ہو پایا ہے، تاہم یہ سامان واپس اب تک نہیں بھیجا گیا ہے، سامان تقریبا 29 ہزار روپے کا تھا۔ یہی وجہ ظاہر کرتے ہوئے رابیہ بی بی قریشی کے 14500 روپے کا سامان جو مہسانا کے عرفان علی کا ہے، انہیں بھی ابھی تک واپس نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گجرات کے عازمین حج سے زیادہ رقم وصول کرنے پر ہنگامہ

غور طلب ہو کہ اس طرح گجرات کڑی کے ننداسن کے منتھا عرفان علی علی محمد، پاٹن کے بھٹی محسن خان اقبال حسین، مہسانہ کے قریشی رابعہ بی بی محمد بھائی کا سامان اب تک سعودی ایئر لائنس کے ذریعے واپس نہیں دیا گیا ہے، جس میں کھجور کھلونے کپڑے اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ اگر جلد از جلد ان کا سامان واپس نہیں کیا گیا تو گراہک شرکشا عدالت میں سعودی ایئر لائنز کے خلاف کیس کرنے کو کہا ہے، فی الحال اس معاملے پر ابھی ہم نے سعودی ایئر لائنز کو نوٹس بھیجی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.