گجرات میں بڑھتے کورونا کے قہر کے دوران بقرعید کے تہوار کے پیش نظر احمدآباد پولیس کمشنر نے مخصوص گائیڈ لائن جاری کی ہے۔ اس تعلق سے احمد آباد پولیس کمشنر نے عیدالاضحیٰ تہوار منانے کے لیے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے۔
اس تعلق سے احمد آباد پولس کمشنر آشیش بھاٹیہ نے لکھا ہے کہ کورونا کے قہر اور تہواروں کو مدنظر رکھتے ہوئے لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے لیے مخصوص اقدامات اٹھانا بے حد ضروری ہے۔
اس سلسلے میں 27 جولائی سے 5 اگست تک کےلیے اعلامیہ جاری کر 'ہم نے احمدآباد کے لوگوں کو حکم دیا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر کوئی بھی شخص کسی بھی جانور کی قربانی عام مقامات یا نجی مقام یا محلّےیا گلیوں جیسے مقامات پر نہ کرے۔راستوں اور گزرگاہوں پر قربانی نہ کریں صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں۔ کوڑا کرکٹ کو متعینہ مقامات پر پہنچایاجائے۔ اس کے علاوہ اس دوران کسی بھی جانور کو کوئی بھی شخص سجا کر اکیلے یا کچھ لوگوں کے ساتھ عام مقامات پر گھومتے نظر نہیں آنا چاہئے۔
قربانی کاچرم،خون کے فضلات اور اجزاء کو عام مقامات پر بالکل نہ پھینکیں۔ کورونا کی مہلک بیماری کے پیش نظر ہر انسان کو ماسک پہننا لازمی ہے اور اس دوران سوشل ڈیسٹنسنگ پر عمل بھی کرنا ضروری ہے۔اس کے علاوہ عام مقامات پر قطعی نہ تھوکنے کی ہدایت دی گئی'۔
اس گائیڈ لائن پر ہر شخص کو سختی سے عمل کرنا ہوگا اس کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ایک سال میں 100 روپے مہنگا ہوا سبسڈی والا ایل پی جی سلنڈر