ریاست گجرات کے راجکوٹ سمیت شوراشٹر کے مختلف حصوں میں صبح 7:40 بجے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریختر اسکیل پر 4.8 کی شدت ریکارڈ کی گئی ہے۔
وہیں زلزلے کے تعلق سے نیشنل سینٹر فور سسمولوجی نے تفصیلی معلومات فراہم کی ہے۔
اس سلسلے میں موصولہ تفصیلات کے مطابق آج صبح 7:40 بجے راجکوٹ کے لوگوں نے زلزلے کے 4.8 شدت محسوس کیے۔
زلزلے کے بعد لوگ خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے اور زلزلے کے مرکز راجکوٹ سے 22کلو میٹر دور بتایا گیا ہے۔
شوراشٹر میں محسوس کئے گئے زلزلے کے بعد حکومت حرکت میں آئی ہے، ریاست کے وزیر اعلی وجے روپانی نے راج کوٹ اور امریلی اور سریندر نگر ضلع کے کلکٹر کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور زلزلے کی تفصیلات حاصل کی۔
اس کے علاوہ اگر کسی بھی گاؤں یا مقام پر تھوڑا بہت بھی نقصان پہنچا ہے تو اس تفصیلات حاصل کر فوری کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس تعلق سے ٹویٹر پر وزیر اعلی نے جانکاری دی ہے۔