احمد آباد: ریاست گجرات كے تجارتی شہر احمد آباد کے سرکٹ ہاؤس میں جماعت اسلامی ہند گجرات کی جانب سے دھارمک سوہارد منچ کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔اس میں گجرات کے تمام مذہبی رہنماؤں نے شرکت کر كے ریاستی سطح پر دھارمک سوہارد منچ کی تشکیل دی. dharmik sohard manch۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیم انجینئر نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو كرتے ہو ئے کہا کہ مذہب انسان کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کرتا بلکہ تمام انسانوں کو متحد کرتا ہے.
انہوں نے كہا كہ تمام مذاہب کے لوگوں کو ایک کرنے کے لیے آج ہم احمدآباد جمع ہوئے ہیں۔ اس موقعے پر دھارمک سوہارد منچ کو تشکیل دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ریاست میں سب مل کر محبت بھائی چارہ کے ماحول کو مضبوط کرنا اور سماج میں مذہب کے نام پر جو دوریاں بڑھائی جا رہی ہیں۔ اسے ختم كرنا ہے۔
انہوں نے كہا كہ سماج میں پیدا ہونے والی دوریوں كو ختم كركے ایك دوسرے كے قریب آنے سے عام لوگوں كے درمیان مثبت پیغام پہمچے گا۔جس طرح سے مذہب کے نام پر جو غلط فہمی پیدا کی جا رہی ہے۔ اس پر ہر حال میں قابو پانے كی كوشش كرنی چاہیے۔ سبھی مذہبی رہنماؤں كی كوشش سے ان دوریوں كو ختم كرنے پر سماج میں ایکتا کا پیغام دیں.
یہ بھی پڑھیں:احمدآباد كے انجمن اسلام ہاءی اسکول کو قومی ترنگا سے سجایا گیا
وہیں دوسری طرف اس منچ کے کنوینر اقبال مرزا نے کہا کہ پورے ملک میں آزادی کے 75سال پر آزادی کا امرت مہوتسو منایا جا رہا ہے اور اور ایسے میں ہم نے سوچا ہے کہ ہمارے ملک میں جو جو نفرت کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے ہے ۔اسے دور کرنے کے لیے تمام مذاہب کے لوگوں کو یکجا کیا جائے۔ ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے اور یہ کوشش کی جائے کہ ملک میں میں امن و امان اور سدبھاونا کا ماحول پیدا ہو سکے اسی مقصد کو لے کر دھارمک سوہارد منچ تشکیل دیا گیا ہے.