ETV Bharat / state

Demolition Operation in Gujarat گجرات میں انہدامی کارروائی، اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

گجرات میں مختلف مقامات پر کی جارہی انہدامی کارروائی کے خلاف اراکین اسمبلی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل سے ملاقات کی۔

گجرات میں انہدامی کارروائی، اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی

author img

By

Published : May 31, 2023, 4:09 PM IST

احمد آباد: گجرات میں مختلف مقامات پر کی جا رہی انہدامی کارروائی کے معاملے پر رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا اور سابق رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ نے گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل سے ملاقات کی اور انہدامی کارروائی کو روکنے کے لیے ایک میمورنڈم دیا۔ اس تعلق سے رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا نے کہا کہ گجرات میں دوسری مرتبہ بی جے پی کی حکومت اقتدار میں ہے اس کے باوجود گزشتہ چھ ماہ سے پورے گجرات میں اس کے باوجود 6 ماہ سے پورے گجرات میں غیر آئینی اور غیر منصفانہ طریقے سے اندھا دھند انہدامی کارروائی کی جا رہی ہے۔ اب بہاول نگر کے گوگھا مارگ کے 14 نالہ علاقے میں چالیس سال سے رہنے والے غریب خاندانوں کے گھر اجاڑنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ ان لوگوں کو سپریم کورٹ کی گائیڈ لائن کے مطابق انسانی بنیادوں پر متبادل جگہ یا مکانات فراہم کرنے کے بعد انہدامی کارروائی کرنے کی گزارش ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تیس دن کے نوٹس کو لازمی قرار دیا جائے تاکہ انہدامی کارروائی سے قبل کلکٹر اور سرکاری حکام کے ذریعہ دستاویزات کی تصدیق کا کافی موقع فراہم ہو سکے۔ جس کے پاس قانونی دستاویزی ثبوت اور گجرات اسٹیٹ وقف بورڈ کے پاس رجسٹر جائیداد ہے ان کو منہدم نہ کیا جائے۔ ہم یہ بھی مانگ کرتے ہیں کہ بہاول نگر کے گوگھا مارگ 14 نالہ علاقے میں انسانی بنیادوں پر انہدامی کارروائی کو روکا جائے اور ان لوگوں کو متبادل جگہ دی جائے۔ اس کے علاوہ گجرات کے ساحل سمندر بیٹ دوارکا اور دیگر مقامات پر ہوئی انہدامی کارروائی میں بے گھر ہوئے ماہی گیروں کو متبادل انتظامات فراہم کرتے ہوئے دیگر بندرگاہوں سے مچھلی پکڑنے کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.