ETV Bharat / state

سرخیز اربن ہیلتھ سینٹر کی مرمت کرنے کا مطالبہ - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

Sarkhej Roza Ahmedabad۔ احمد آباد کے سرخیز علاقہ میں بڑی تعداد میں مسلم آباد ہیں اور وہاں موجود سرخیز اربن ہیلتھ سینٹر ہی خستہ حالت میں نظر آرہا ہے۔ جسے ریپیئر کرنے کے تعلق سے احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو سماجی کارکن شوکت حسین ملک نے ایک مکتوب لکھا ہے۔

Demand to repair Sarkhej Urban Health Centre

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 3:15 PM IST

احمد آباد: احمد آباد میں واقع سرخیز اربن ہیلتھ سینٹر کی مرمت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سماجی کارکن شوکت حسین ملک کی جانب سے ایک مکتوب لکھا گیا ہے۔ اس مکتوب میں احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو شوکت حسین ملک نے بتایا کہ احمدآباد کے سرخیز علاقے میں ایک اربن ہیلتھ سینٹر موجود ہے جو بہت ہی قدیم ہے اور ابھی بہت ہی خستہ حالت میں نظر آرہا ہے۔ اس اربن ہیلتھ سینٹر میں موجود میڈیکل آفیسر کے چیمبر، برتھ ڈیتھ کی آفس اور فیلڈ ورک کرنے والی خواتین کے چیمبر کی چھت بہت ہی زیادہ خستہ حالت میں نظر آرہی ہے۔ ان چھتوں پر سے پلاسٹر اکھڑ چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے کبھی بھی یہ چھت کسی پر بھی گر سکتی ہے۔ خوش قسمتی سے ابھی تک کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اور پنکھوں کے آس پاس بھی پلاسٹر نکل چکا ہے اور پنکھے بھی جھکے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ یہ پنکھے بھی کسی بھی وقت کسی کے بھی سر پر گر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Sarkhej Roza Ahmedabad سرخیز روضہ کی تاریخی دیواریں ٹوٹنے کا خطرہ

شوکت حسین نے مزید لکھا ہے کہ ان حالات کے پیش نظر ہماری احمدآباد میونسپل کارپوریشن سے گزارش ہے کہ سرخیز اربن ہیلتھ سینٹر سے ملحقہ پرانی عمارت جہاں میڈیکل آفیسر سمیت عملہ خدمات فراہم کرتا ہے۔ اس کی فوری مرمت کرائی جائے تاکہ چھت گرنے سے عملے میں سے کوئی بھی شخص شدید زخمی نہ ہو۔ اور آنے والے دنوں میں چھت کی مرمت جلد سے جلد کی جائے۔ جب تک نئی عمارتوں اور میڈیکل آفیسر سمیت دیگر عملے کی رہائش کا منصوبہ بنایا جائے۔ یہاں جانی مالی نقصان ہونے سے بچایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.