ETV Bharat / state

گجرات وقف باڈی کے دوبارہ انتخابات کا مطالبہ

گجرات وقف بورڈ کا معاملہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے، وہیں گجرات میں وقف کی جائیداد کے تعلق سے عدالت میں زیر غور مقدمات اور وقف کے جملہ مسائل کے سلسلے میں احمدآباد کی مسلم تنظیموں کی جانب سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

گجرات وقف باڈی کے دوبارہ انتخابات کا مطالبہ
author img

By

Published : Aug 16, 2019, 9:05 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 3:58 AM IST

اس تعلق سے وقف پروپرٹیزی بچاؤ مہم کے صدر بدرالدین شیخ نے کہا کہ گجرات وقف جائیداد میں بدعنوانی کا معاملہ تو پہلے سے ہی کورٹ میں زیر سماعت تھا اس کے بعد وقف کی نئی باڈی کے تعلق سے بھی کورٹ میں چیلینج کیا گیا۔

یہ باڈی وقف کے آئین کو ملحوظ رکھتے ہوئے نہیں بنائی گئی ہے ۔اس معاملے پر مختلف تنظیموں کے ساتھ ایک مٹینگ گذشتہ دنوں کی گئی تھی جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

گجرات وقف باڈی کے دوبارہ انتخابات کا مطالبہ

وہیں سینیئر صحافی حبیب شیخ نے کہا کہ وقف کی باڈی کے انتخابات پر بھی ہائی کورٹ میں ایک مقدمہ چل رہا ہے۔ اس میٹنگ میں اس بارے میں تفصیل سےبتایا گیا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ وقف باڈی کا دوبارہ الیکشن کیا جائے جس میں ایسے افراد منتخب ہوکر آئیں جنہیں شریعت کا علم ہو، اور اس کا کسی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہ ہو۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 3:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.