حال ہی میں گجرات وقف بورڈ کا نیا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے لیکن اب تک گجرات وقف بورڈ کے نئے چیرمین کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ایسے میں شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے گجرات وقف بورڈ میں سنی مسلک کا چیئرمین بنانے مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی شاہ عالم درگاہ میں چل رہی بدانتظامی کو لے کر غم و غصے کا اظہار کیا۔ New Waqf Board Formed in Gujarat
اس تعلق سے شاہ عالم درگاہ خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ گجرات وقف بورڈ اور گجرات حج کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے لیے میں بی جے پی اور گجرات حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں لیکن ہمارا مطالبہ ہے کہ گجرات وقف بورڈ میں سنی مسلک کا چیئرمین بنایا جائے کیونکہ ابھی تک چیئرمین کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تو لوگوں لوگوں کا شدید مطالبہ ہے کہ وقف بورڈ کا چیئرمین سنی ہو۔Hajj Committee in Gujarat
انہوں نے کہا کہ گجرات میں 98 فیصد سے زائد آبادی سنی مسلک سے تعلق رکھتی ہے اس لیے گجرات حکومت کو بھی چاہیے کہ گجرات وقف بورڈ کا چیئرمین سنی مسلک سے تعلق رکھتا ہو اور انہوں نے کہا کہ گجرات وقف بورڈ میں رجسٹرڈ 99 سے زیادہ جائداد سنی مسلمانوں کی ہیں اس لیے سنی مسلمان ان کے ساتھ کوئی ناانصافی نہ ہو اس لیے گجرات حکومت کو ان کے حق میں فیصلہ لینا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حضرت شاہ عالم درگاہ میں موجودہ بدانتظامی کی وجہ سے لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اس وقت درگاہ کے ذمہ دار درگاہ کے مسائل کو نظر انداز کرکے اپنی من مانی کر رہے ہیں اور منتظمین درگاہ کی رقم کا حساب نہیں رکھتے۔
یہ بھی پڑھیں: Waqf Property in Telangana: تلنگانہ میں وقف کی 75 فیصد جائیداد پر تجاوزات