گجرات میں اب تک کورونا وائرس سے 4241 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 960 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
ریاست میں اب تک کل 236259 پازیٹیو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 220393 کے پار پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والے 1268 افراد کو ہاسپیٹل سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فی الوقت گجرات میں 11625 ایکٹیو کیسز ہیں۔ ان میں سے 66 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ وہیں 11559 افراد کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ ریاست میں اب تک کورونا وائرس کے کل 9108393 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:
مظفرنگر میں کورونا کے 53 نئے کیسز
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے احمدآباد میں 204، سورت میں 124، بڑودہ میں 102، گاندھی نگر میں 22، بھاؤنگر میں 14، بناس کانٹھا میں 10، راجکوٹ میں 96، سریندر نگر میں 10، پاٹن میں 7، امریلی میں 10، جام نگر میں 9، مہسانہ میں 21 معاملے درج ہوئے ہیں۔