دانی لمڑا مسلم نوجوان کمیٹی گذشتہ بارہ سالوں سے غریب و پسماندہ مسلم جوڑوں کا اجتماعی نکاح کراتی آ رہی ہے
اس تعلق سے دانی لمڑا مسلم نوجوان کمیٹی کے رکن سلیم سید نے کہا کہ 'آج 35 جوڑوں کو نکاح کے بعد پچاس سے پچہتر ہزار کا بنیادی سہولیات کے سامان بھی بطور ہدیہ دیا گیا۔
اجتماعی نکاح سے ایک طرف نبی کریم کی سنت ادا ہوتی ہے تو دوسری جانب فضول خرچ اور وقت بھی بچتا ہے۔
اس پر دانی لمڑا مسلم نوجوان کمیٹی کے نائب صدر حاجی حسین میاں مامو کباڑی والے نے کہا کہ 'سماج میں لوگ شادی کرنے کے لئے بڑی زحمت و تکالیف اٹھاتے ہیں والدین اپنے بچوں کی شادی کرانے کے لئے بڑے بڑے قرض بھی لے لیتے ہیں۔ انہیں ان سب مشکلات سے نجات ملے اس لئے اجتماعی شادی کا اہتمام کرنا بےحد ضروری ہے۔'
تو وہیں اس موقع پر موجود حضرت شاہ عالم درگاہ کے خادم خاص صوبہ خان پٹھان تمام نئے شادی شدہ جوڑوں کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ 'تمام شادی شدہ جوڑوں کی آنے والی زندگی اللہ تعالی خوشیوں سے بھر دے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'دانی لمڑا مسلم نوجوان کمیٹی نے آج ایک شاندار قدم اٹھایا ہےآئندہ سال ہماری دعاوں سے 35 کی بجائے 135 نکاح دانی لمڑا نوجوان مسلم کمیٹی کرائے گی۔'
اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ موجود رہے ساتھ ہی بی جے پی لیڈران اور مقامی سماجی کارکنان نے بھی جلسے میں شرکت کر نئے شادی شدہ دلہا دلہن کو دعائیں دیں-