ETV Bharat / state

نسرگ طوفان، کل گجرات و مہاراشٹرا کے ساحل سے ٹکرائے گا

ملک میں جاری کرونا وائرس بحران کے درمیان امفان کے بعد گجرات کے ساحلی اضلاع میں ایک اور طوفان کا خدشہ ہے۔

cyclone nisarga to make landfall near alibaug on wednesday
نسرگ طوفان، کل گجرات و مہاراشٹرا کے ساحل سے ٹکرائے گا
author img

By

Published : Jun 2, 2020, 8:41 PM IST

امفان کے بعد گجرات میں اب نسرگ طوفان دستک دے رہا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے شمالی مہاراشٹر اور جنوبی گجرات کے ساحلی علاقوں کےلیے الرٹ جاری کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہو چکا ہے اور ڈپریشن سمندری طوفان نسرگ میں تبدیل ہونے والا ہے۔

اطلاعات کے مطابق طوفان نسرگ 3 جون کو رائے گڑ ضلع میں ہری ہریشور اور دمن کے درمیان شمالی مہاراشٹر اور گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا۔

گجرات میں انتظامیہ کی جانب سے این ڈی آر ایف کی 13 ٹیموں کو اور مہاراشٹرا میں 16 ٹیموں کوتعینات کیا گیا جبکہ ایک ایک ٹیم دیو دمن اور دادرا نگر حویلی میں تعینات کیا گیا ہے۔

فی الحال نشیبی علاقوں سے لوگوں کو خالی کرایا جارہا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی، مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور دادرنگر حویلی اور دیو دمن کے ایڈمنسٹریٹر پرفل پٹیل کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں نسرگ طوفان کے بارے میں غورو خوص کیا گیا۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ وجے روپانی نے بھی طوفان کے سلسلے میں اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔

طاقتور طوفان کی وجہ سے 95 تا 105 کیلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے اور محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.