گجرات کے وزیراعلی وجے روپانی نے گاندھی نگر میں ہوئی کور کمیٹی کی میٹنگ میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا مریض کو سی ٹی اسکین کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور انہیں HRCT رپورٹ بھی کرانی پڑتی ہے۔
یہ بات گجرات حکومت کے علم میں آئی کہ مختلف شہروں میں سرگرم ڈائیگنوسٹک مراکز نفع بخش انداز میں مریضوں سے اس ٹیسٹ کو کرنے کی قیمت وصول کر رہے ہیں۔
ایسے میں کورونا مریضوں کو ان کی مشکلات سے راحت ملے اس غرض سے گجرات حکومت نے ان تمام مراکز کے لئے HRCT سی ٹی اسکین رپورٹ کی قیمت تین ہزار روپے مقرر کردی ہے۔
وزیر اعلی وجے روپانی نے مزید کہا کہ اگر انہیں کسی بھی شہر میں کسی بھی ڈائگنوسٹک سینٹر یا لیبارٹری میں HRCT سی ٹی اسکین رپورٹ 3000 روپے سے زائد وصول کرتے ہوئے پائے گئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
وزیر اعلی وجے روپانی نے تمام لیباریٹریوں اور تشخیصی مراکز کے منتظمین سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا مریضوں کو زیادہ سے زیادہ امداد فراہم کرنے کے لیے تیار رہیں۔