ETV Bharat / state

راہل گاندھی اور سرجے والا کو سمن - رندیپ سرجے والا

کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان رندیپ سرجے والا نے نوٹ بندی کے دوران احمدآباد ضلع کوآپریٹیو بینک پر نکتہ چینی کی تھی۔

rahul gandhi
author img

By

Published : Apr 8, 2019, 9:17 PM IST

گذشتہ برس جون میں سرجے والا نے ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا تھا کہ اس بینک میں 8 نومبر 2016 کو نوٹ بندی کے اعلان کے بعد محض پانچ روز میں ہی 745.58 کروڑ روپے کے پرانے نوٹ (500 اور 1000 روپے کے نوٹ) تبدیل کیے گئے تھے۔

گذشتہ اگست میں اے ڈی سی بینک کے چیئرمین اجے پٹیل نے عدالت میں ہتک عزت کا معاملہ درج کرایا تھا۔ اس بینک کے ڈائرکٹرز میں بی جے پی کے صدر امت شاہ بھی شامل ہیں۔

گجرات کے احمدآباد کی ایک میٹرو پولیٹن عدالت کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ایس کے گڑھوی کی عدالت نے اس معاملے کو پہلی نظر میں ہتک عزت کا معاملہ سمجھتے ہوئے راہل گاندھی اور سرجے والا کو سمن جاری کیا ہے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 27 مئی کو ہوگی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.