گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4500 کو تجاوز کر چکی ہے جس کے سبب کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4581 ہو گئی ہے۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 افرد ہلاک ہوئے ہیں، تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے 3160 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں کورونا کو شکست دے کر صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 300765 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2028 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 16252 ہے، جس میں سے 167 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ وہیں 16085 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
مزید پڑھیں:
گستاخ رسول مہنت کوگرفتارکرنےکامطالبہ
گجرات محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں 773، سورت میں 603، وڈودرا میں 216، گاندھی نگر میں 33، بھاؤنگر میں 60، بناس کانٹھا میں 20، راجکوٹ میں 283، سریندر نگر میں 22، پاٹن میں 65، امریلی میں 20، جام نگر میں 54، مہسانہ میں 88، اور کچھ میں 30 نئے معاملے کورونا وائرس کے درج ہوئے ہیں۔