ریاست گجرات کے کچ میں خاتون پولیس کانسٹبل الکابین دیسائی اپنے 14 ماہ کی بچی کو ساتھ رکھتےہوئے اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں۔
ملک بھر میں لاک ڈاون نافذ ہونے کے بعد پولیس ملازمین امن و امان کو برقرار رکھنے کےعلاوہ لوگوں کو سوشیل ڈسٹنس کے اصول پر عمل کرانے کےلیے کوشاں ہیں۔
لاک ڈاون کے بعد سے الکابین دیسائی اپنی بچی کو ساتھ رکھتے ہوئے ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں جبکہ ایسا کرنا بچی کےلیے ٹھیک نہیں ہے لیکن الکابین کا کہنا ہے کہ وہ صرف اپنی ڈیوٹی اور اپنا فرض ادا کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’میرا شوہر بھی ڈیوٹی پر ہے اور گھر میں کوئی نہیں ہے ایسے میں مجھے اپنی بچی کو ساتھ میں رکھتے ہوئے ڈیوٹی کرنا پڑ رہا ہے۔
انسپکٹر جنرل پولیس سبھاش تریویدی نے دورہ کے دوران الکا بین کو دیکھا اور عہدیداروں کو انہیں آسان ڈیوٹی تفویض کرنے کا ہدایت دی۔
اس موقع پر سبھاش تریویدی نے ای ٹی وی بھارت سےبات کرتےہوئے کہا کہ ’خاتون کانسٹبل عوامی مقام پر تعینات ہیں او یہ اس کی بچی کےلیے ٹھیک نہیں ہے اسی میں نے الکا دیسائی کو انسانی بنیادوں پر پولیس اسٹیشن کے اندر تعینات کرنے کی ہدایت دی ہے‘۔