ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 170 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ جبکہ احمد آباد میں اس وبا کی وجہ سے علاج کے دوران تین افراد کی موت ہوگئی۔
ریاست میں کورونا وائرس متاثرین کی کل تعداد 1099 ہوگئی ہے۔
احمدآباد کے دریا پور، کالوپور، بہرام پورہ، کانکریا، دلی چکلہ، اساروہ، جمال پور اور منی نگر علاقوں میں کورونا مثبت کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
وہیں سورت کے مہووا، مان دروازا، لمبایات، پانڈسرنا، ادھنہ اور صلوبت پورہ علاقوں میں کورونا کے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ وڈودرا میں پانچ مثبت کیسز کی اطلاع ملی ہے۔ جبکہ بناس کانٹھا کے گتھامن گاؤں اور پالن پور میں کورونا کے مثبت رپورٹ سامنے آئے ہیں۔
گجرات کے احمد آباد میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز پائے گئے ہیں۔ احمد آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 622 ہوگئی ہے۔ وڈودرا میں 142، سورت میں 140، راجکوٹ میں 28، بھاو نگر اور آنند میں 26 کیسز درج کئے گئے ہیں، بھروچ میں 21، گاندھی نگر میں 17، پٹن میں 15، نرمدا میں 11، بناس کانٹھا میں 9، پنچ مہال میں 8، کچھ اور مہسانہ میں چار، پوربندر میں چار، گیرسوم ناتھ میں دو، بوٹاڈ میں چار، اراولی ساگر میں ایک، جام نگر، موربی اور سابرکانٹھا میں ایک کیس گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آئے ہیں۔