دراصل احمدآباد میں کورونا کے 31 مثبت مریض پائے گئے ہیں۔ ان لوگوں سے بیدار رہنے اور بچنے کے لیے احمدآباد میونسپل کمشنر وجے نہرا نے تمام مثبت مریضوں کے نام کی فہرست جاری کی ہے۔
اس تعلق سے میونسپل کمشنر وجے نہرا نے بتایا کہ کورنا پوزیٹیو مریضوں سے دوسرے اور کئی لوگوں کو بھی کورونا وائرس پھیل سکتا ہے، اس لیے ایسے مریضوں سے دور رہیں۔
مثبت مریضوں کے ساتھ رابطے میں رہنے والے افراد کے گھر والے تعاون نہیں کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے سے کارپوریشن کو ایسا فیصلہ لینا پڑا اور اگر کوئی ان لوگوں سے براہ راست ملے ہوں تو وہ خود کورنٹین ہو جائیں اور سرکار کو جانکاری دیں۔
ان کے آس پاس رہنے والے یا ان کی وجہ سے کسی کو کوئی تکلیف ہوتی ہو تو فوراً 104 اور 6357094245 نمبر پر وہاٹس ایپ کریں۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص مثبت مریض کے ساتھ بد سلوکی کرتا ہے یا اس سے امتیازی سلوک کرتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اب تک گجرات میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریض 87 کیس درج کیے جا چکے ہیں۔ جبکہ ان میں سے 31 مریض صرف احمدآباد کے ہی ہیں، تاہم اب تک کورونا سے سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔