ETV Bharat / state

کورونا واریئرز ڈاکٹرمحمد عمران کا شاندار استقبال

author img

By

Published : Jun 4, 2020, 7:43 PM IST

کورونا کے قہر کے دوران کورونا واریئرز بن کر ابھرنے والے تمام ڈاکٹروں کی خدمات قابل ستائش ہے کیونکہ وہ اس مشکل دور میں اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر مریضوں کی جان بچانے میں مصروف ہیں۔ وہ کورونا سے لڑنے کا حوصلہ دے رہے ہیں۔

ڈاکٹرمحمد عمران کا شاندار استقبال
ڈاکٹرمحمد عمران کا شاندار استقبال

ایسا ہی ایک کورونا واریئر ڈاکٹر محمد عمران جب لاک ڈاؤن میں رعایت ملنے کے بعد مہاراشٹر سے احمدآباد میں اپنے گھر پہنچا تو بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ ان کا استقبال کیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

احمدآباد کے پٹیل کی چال میں رہنے والے محمد عمران ایم بی بی ایس ڈاکٹر کی حیثیت سے مہاراشٹر کے ناناوتی ہسپتال میں خدمات انجام دے کر اپنے گھر پہنچے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ان سے تجربات پوچھے تو انہوں نے کہا کہ کووڈ کی وجہ سے مہاراشٹر کی حالت کافی تشویشناک ہوگئی تھی اور خاص طور سے ممبئی میں کیسز بہت بڑھ رہے تھے۔

اس دوران ہمیں کووڈ وارڈ میں مریضوں کا علاج کرنے کی ذمہ داری دی گئی۔ شروعات میں خوف تھا کہ کہیں ہم کو بھی کورونا نہ ہو جائے لیکن ہم، ہمت نہ ہارتے ہوئے مریضوں کی خدمت میں لگے رہے۔ اس کے بعد ہمیں بھی کورنٹائن کیا گیا۔

ہماری بھی کورونا رپورٹس کرائی گئی لیکن الحمداللہ میری کورونا رپورٹ نگیٹیو آئی پھر کسی طرح ہمیں گھر جانے کا موقع ملا اور ہم گھر پہنچ کر اپنے والدین سے مل کر کافی خوش ہیں۔ تاہم اب دوبارہ ڈیوٹی جوائن کرنے کا وقت آ گیا ہے اور کل واپس نانا وتی ہسپتال جانا ہے۔

وہیں ڈاکٹر عمران کے والدین نے بیٹے کی واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے بچپن سے ڈاکٹر بننے کا شوق تھا، اس کی محنت و لگن کو دیکھتے ہوئے ہم نے اسے ایم بی بی ایس ڈاکٹر بنایا۔

وہاں سے ڈگری حاصل کرنے کے بعد ممبئی کے ناناوتی ہسپتال میں اس کی نوکری لگی اور اب جب کورونا کا قہر آن پڑا تو ہم تو ڈر رہے تھے، لیکن عمران کی ہمت اور جذبے سے ہمیں حوصلہ ملا اور اسے کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے کا موقع ملا۔ ایسے مشکل وقت سے گزر کر جب وہ گھر لوٹا ہے تو ہم اسے سلام کر رہے ہیں۔ اس کا دل سے استقبال کر رہے ہیں اور اللہ کا شکر ادا کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.