کورونا وائرس کی نئی تعداد میں اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4420پر پہنچ گئی ہے۔
گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 افرد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات کورونا وائرس 715 نئے معاملے سامنے آئے ہیں
گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 268196 پر پہنچ گئی ہے۔
تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 495 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 4006 ہے جس میں سے 51 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 3855 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں 141 سورت میں 183 وڈودرا میں 91 گاندھی نگر میں 10 بھاونگر میں 0 بناس کانٹھا میں 3 راجکوٹ میں 58 سریندر نگر میں 0 پاٹن میں8 امریلی میں 5 جام نگر میں 2 مہسانہ میں 12 کچھ میں 13 نیے معاملے کورونا وائرس کے درج ہوئے ہیں.