کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4412 پر پہنچ گئی ہے۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی بھی ہلاک نہیں ہوا ہے۔
تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے 480 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 264564 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 369 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 2749 ہے جس میں سے 40 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ وہیں 2709 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں احمدآباد میں 98، سورت میں 91، بڑودہ میں 80، گاندھی نگر میں 6، بھاونگر میں 8، بناس کانٹھا میں ایک، راجکوٹ میں 9، امریلی میں 4، جام نگر میں 3، مہسانہ میں 5، کچھ میں 10 نئے معاملے کورونا وائرس کے درج ہوئے ہیں۔