گجرات میں کورونا وائرس ایک بار پھر خطرناک شکل اختیار کر رہا ہے اور اب گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے 1700سے زائد درج کیے جا رہے ہیں۔
جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی آہستہ آہستہ اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے اس کے ساتھ ہی کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔
کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4466 پر پہنچ گئی ہے۔
گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 افرد ہلاک ہوئے ہے تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات کورونا وائرس 1790 نئے معاملے سامنے آئے ہیں
گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 278880 پر پہنچ گئی ہے.
تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1277 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے.
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 8823 ہے۔
جس میں سے 79 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 8744 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں 506 سورت میں 480 وڈودرا میں 145 گاندھی نگر میں 21 بھاونگر میں 27 بناس کانٹھا. میں 15 راجکوٹ میں 130 سریندر نگر میں 8 پاٹن میں.19 امریلی میں 14 جام نگر میں 22 مہسانہ میں 17 کچھ میں. 15 نیے معاملے کورونا وائرس کے درج ہوئے ہیں.