گجرات میں کورونا وائرس سے اب تک تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس کے سبب ریاست میں اب تک کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 3247 تک پہنچ گئی ہے، ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں، وہیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے اب تک کے سب سے زیادہ 1349نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔
ریاست میں اب تک کل 116345پازیٹو معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 96709 سے زائد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1444 افراد کو اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت ریاست میں 16389 ایکٹیو معاملات ہیں، ان میں سے 96 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، وہیں 16293 افراد کی حالت مستحکم ہے، ریاست میں کورونا وائرس کے اب تک 3438500 ٹیسٹ ہوے ہیں۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کورونا کے سب سے زیادہ معاملات سورت میں173، حمدآباد میں 152، وڈودرا میں 89، گاندھی نگر میں 25، بھاونگر میں 25، بناس کانٹھا میں 24، راج کوٹ میں 94، سریندر نگر میں 18، پاٹن میں 45، امریلی میں 30، جام نگر میں 102، اور مہسانہ میں 49، کچھ میں 19، معاملات درج ہوئے ہیں۔